تازہ ترین

جمعرات، 12 دسمبر، 2019

کونسی چیزیں ایک ساتھ کبھی نہیں کھانی چاہئیں؟

کھانا پینا کسے پسند نہیں؟ یقینا یہی خوبی تمام انسانوں میں یکساں ہے۔ مختلف چیزوں کو ملا کر تیار ہونے والے پکوان ایک منفرد ذائقہ اور غزائیت رکھتے ہیں۔ہر پھل اور سبزی کی غزائی اہمیت اسے دوسرے سے منفرد بناتی ہے۔ لیکن کچھ کھانوں کو ایک ساتھ کھانے سے غزائی فائدے کی بجائے نقصان ہوتا ہے ۔ ایسے کھانے آپکے ہاضمہ کواور معدہ کو بری طرح نقصان پہنچاتے ہیں۔ مندرجہ ذیل کھانوں کو ایک ساتھ کھانے سے گریز کریں۔

1:کھیرا اور ٹماٹر

تازہ سلاد ایک نہایت مفید غذا ہے اور انسانی نضام انہضام کو بہتر رکھتا ہے۔ آپ کو یہ جان کر حیرت ہو گی کے ٹماٹر اور کھیرے کو اکھٹے کھانا بد ہضمی کو دعوت دینا ہے۔ ٹماٹر میں وٹامن سی کی مقدار سگترے کے مقابلے میں ذیادہ ہوتی ہے اور کھیرے اور ٹماٹر کا ہضم ہونے کا وقت بھی ایک دوسرے سے مختلف ہے۔ کھیرا ہضم ہوتے وقت ایک ایسے انزائم بناتا ہے جو کہ وٹامن سی کے جزب ہونے میں خرابی پیدا کرتا ہے۔

2: دھی اور پھل

ڈیری مصنوعات جیسے کے دھی کو پھلوں کے ساتھ استعمال کرنے سے بھی معدہ متاثر ہو سکتا ہے کیونکہ پھلوں اور دھی کا ہضم ہونے کا وقت الگ الگ ہے اورپھلوں سے نکلنے والا تیزابی مادہ دھی کے ہاضمے پر اثر کر سکتا ہے۔

3:تربوز اور دیگر کھانے

تربوز کو دیگر کھانوں خصوصاََ روٹی وغیرہ کے ساتھ کھانے سے ہیضہ ہونے کا اندیشہ ہوتا ہے۔ 

4:گوشت اور انڈے

گوشت اور انڈے دونوں میں ہی بھاری تعداد میں پروٹین پائی جاتی ہیں اور دونوں کو اکٹھے کھانے سے معدہ پر بوجھ بن جاتا ہے جس سے بد ہضمی پیدا ہونے کا ڈر رہتا ہے۔

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں