
لیو تَھولِن کا تعلق ملائشیاء سے ہے اور ان کو مقناتیسی انسان کے نام سے جانا جاتا ہے کیونکہ انکا جسم انتہائی غیر معمولی صلاحیتوں کا حامل ہے۔ لیو تَھولِن کی عمر 73 برس ہے اور انکا جسم فزکس کے اصولوں کے بلکل برعکس ہے۔ لیو تَھولِن کے جسم سے جو چیز چپک جائے وہ نیچے نہیں گرتی بلکہ ایسا لگتا ہے جیسے انکے جسم میں موجود مقناتیسی طاقت نے انہیں سمبھال لیا ہو اور وہ بڑی ہی آسانی سے 2 کلو تک کا وزن اپنے جسم سے اٹھا سکتے ہیں۔ یہاں تک کے صرف ایک دھاتی پلیٹ کو اپنے جسم سے لگا کر وہ 1.5ٹن وزنی کار کو بھی بڑی ہی آسانی سے کھینچ سکتے ہیں۔

انہیں اپنی اس خاص طاقت کا پتا اس وقت چلا جب وہ ایک کنسٹرکشن کا کام کر رہے تھے کے اوزار ان کے جسم سے چمٹنا شروع ہو گئے۔ ان کی اس خاص طاقت نے ملائشیاء کی یونیورسٹی آف ٹیکنالوجی کے ڈاکڑمحمد امین کا دیہان اپنی طرف مائل کیا جو کہ یہ جاننے میں لگ گئے کہ لیو تَھولِن کے جسم میں ایسی کیا خوبی ہے جو انہیں دوسروں سے منفرد بناتی ہے۔ ڈاکٹر کا کہنا ہے کہ ان کے جسم میں کوئی بھی ایسی مقناطیسی طاقت نہیں جو کہ چیزوں کو اپنی طرف کھینچتی ہے بلکہ انکی جلد اس قدر مختلف ہے کہ جو بھی چیز اس سے چپکتی ہے وہ ایک ویکیوم پیدا کرتی ہے جس سے وہ نیچے نہیں گرتی۔ یہی صلاحیت دیواروں پر چلنے والے کیڑوں اور چھپکلیوں میں پائی جاتی ہے کہ وہ دیواروں کے ساتھ چپکے رہتے ہیں۔
لیو تَھولِن میں جنیاتی طور پر یہ خاصیت موجود ہونے کی وجہ سے اب انکے پوتوں میں بھی منتقل ہو چکی ہے اور وہ بھی اب اس خاص طاقت کے مالک ہیں۔
کوئی تبصرے نہیں:
ایک تبصرہ شائع کریں