تازہ ترین

پیر، 27 جنوری، 2020

کچھ نا سُونگھ پانے کی بیماری


خوشبوئیں انسان کے خیالات اور احساسات پر گہرا اثر رکھتی ہیں اور یہ ہماری مختلف یاداشتوں سے وابستہ ہوتی ہیں۔
انوسمیہ نامی بیماری دنیا میں 5 فیصد لوگوں کو ہے اور اس بیماری میں مبتلا لوگ سونگھنے کی حس سے محروم ہوجاتے ہیں نہ ہی وہ کسی کھانےکا مزہ چکھ سکتے ہیں اور نہ ہی وہ کسی خوشبو کی پہچان کر سکتے ہیں۔

یہ محرومی انسان پر گہرا اثر کرتی ہے نہ صرف اس سے ناک متاثر ہوتی ہے بلکہ جسم کے دوسرے اعضاءبھی متاثر ہوتے ہیں۔ بہت سارے کام تو انسان سونگ کر ہی سرانجام دیتا ہے جیسے کہ مختلف چیزوں میں فرق کرنا اور کسی بڑے حادثے سے بچنا۔

انوسمیہ کی سب سے بڑی وجہ جینیاتی مسئلہ ہے اس کے علاوہ یہ بیماری ناک کا کینسر، ناک کی دیگر بیماریوں، کسی خطرناک کیمیکل کو سونگھنے کی وجہ سے ہوتی ہیں اور معمولی وجوہات میں موٹاپا بلڈ پریشر اور شوگر بھی اس کی وجہ بن سکتی ہیں۔

جینیاتی طور پر انو سمیہ کا علاج ممکن نہیں۔ البتہ دیگروجوہات کی وجہ سے پیدا ہونے والی اس بیماری کو بروقت علاج کرکے ختم کیا جا سکتا ہے ۔

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں