تازہ ترین

منگل، 28 جنوری، 2020

شارک کے بارے میں وہ راز جو شائد آپ نا جانتے ہوں۔

 
شارک کا وجود اس دنیا میں 42 کروڑ سال سے موجود ہےاور ان کی 500 سے بھی ذائد اقسام پائی جاتی ہیں۔ سب سے بڑی  شارک کی قسم وہیل شارک ہے جس کی لمبائی تقریباََ 60 فٹ ک قریب ہوتی ہے جبکہ سب سے چھوٹی شارک لانٹرن شارک ہے جسکی لمبائی صرف 20 سینٹی میٹر تک ہی ہوتی ہے۔ شارک پوری دنیا کے سمندروں میں پھیلی ہوئی ہیں اور تقریباََ ہر طرح کے پانیوں میں زندہ رہ لیتی ہیں۔ شارک ایک انتہائی اہم سمندری شکاری ہے جو کہ سمندر میں موجود دیگر شکاریوں کو کھاتی ہے جس سے سمندری زندگی میں توازن برقرار رہتا ہے۔ 

شارک ہمارے سمندروں کے لئے ایک انتہائی اہم جانور ہے اور اس کی کئی نسلیں خطروں سے دوچار ہیں جس کی وجہ اس کا بے جا شکار ہے۔ ہر سال تقریباََ 10 کروڑ شارک کا شکار کیا جاتا ہے اور ایشیاء کی منڈیوں میں فروخت کیا جاتا ہے۔ ایشیائی مارکیٹوں میں شارک کے فِن کی بہت ذیادہ مانگ ہے جسکی وجہ اسکے فِن سے بننے والا سُوپ ہے جو کہ ایشیائی لوگ بہت شوق سے پیتے ہیں۔

شارک کے بارے میں کہا جاتا ہے کہ یہ کبھی نہیں سوتی بلکہ آرام کرتے وقت بھی یہ حرکت کرتی رہتی ہیں اور مسلسل تیرتی ہی رہتی ہیں۔شارک کے جسم کی بناوٹ اسے ایک کامیاب شکاری بناتی ہے اور اسکی آنکھیں اسے انتہائی کم روشنی میں بھی دیکھنے میں مدد کرتی ہیں۔

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں