
Wim Hof کا تعلق جرمنی سے ہے اور انہیں برفانی انسان کے نام سے جانا جاتا ہے۔ Wim نہایت غیر معمولی صلاحیت کے مالک ہیں اور انہوں نے اپنے جسم کو اس طرح سے ڈھال لیا ہے کہ وہ منفی 30 ڈگری جیسی سرد جگہ میں بھی بغیر اضافی کپڑوں کے زندہ رہ لیتے ہیں۔ Wim اب تک 26 سے بھی ذیادہ ورلڈ ریکارڈ حاصل کر چکے ہیں جس میں منفی 20 ڈگری والے پانی میں 1 گھنٹہ 45 منٹ بیٹھنا بھی شامل ہے۔

Wim کا کہنا ہے کہ انہوں نے20 سال کی محنت اور ٹریننگ سے اپنے جسم کو اس طرح سے ڈھال لیا ہے کہ انہیں بلکل بھی سردی کا احساس نہیں ہوتا بلکہ وہ اس میں سکون محسوس کرتے ہیں۔ اور وہ صرف نِکر پہن کرہی ماؤنٹ ایورسٹ اور دیگر نہایت سرد چوٹیاں بھی سَر کر چکے ہیں۔
Wim اپنے اس تجربے کو "Wim Hof method" کا نام دیتے ہیں اور ان کا ماننا ہے کہ اس طریقہ کار سے بیشتر بیماریوں کا علاج ممکن ہے۔ وہ اس طریقہ پر مکمل کتاب بھی لکھ چکے ہیں اور اسکے علاوہ وہ اسپیشل ٹریننگ بھی دیتے ہیں جسکی فیس تقریباء 1000ڈالر کے قریب ہے۔

کوئی تبصرے نہیں:
ایک تبصرہ شائع کریں