تازہ ترین

ہفتہ، 25 جنوری، 2020

کرونا وائرس کیا ہے اور کیسے پھیلتا ہے؟ جانئیے!

کرونا وائرس کسی ایک مخصوص وائرس کا نام نہیں،بلکہ یہ وائرس کی ایک مکمل نسل ہے۔ میملز(دودھ پلانے والے جانور) میں یہ وائرس ڈائریا پھیلاتا ہے جبکہ مرغیوں اور انسانوں میں اس وائرس کا اثر نظام تنفس پر ہوتا ہے۔ یہ وائرس انسان میں سانس کی بیماریاں پیدا کرتا ہے جو کہ شروع میں تو نارمل لگتی ہیں لیکن وقت کے ساتھ کھانسی، زکام،نزلہ،بخار اور سانس لینے میں دشواری کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔  
تاحال اس وائرس سے نمٹنے کے لئے ابھی تک کوئی بھی ویکسین یا علاج دریافت نہیں ہے لیکن تھوڑی سی حفاظتی تدابیروں سے اس سے محفوظ رہا جا سکتا ہے۔ ایسا نہیں ہے کہ اس وائرس سے بلکل بھی بچنا ممکن نہیں،بلکہ چین میں کچھ لوگ بر وقت تشخیص اور مکمل نگہداشت سے صحت مند بھی ہو گئے ہیں۔
اس وائرس کے پھیلاؤ کو روکنے کے لیئے مختلف ائیرپوڑس پر سکریننگ کا عمل کیا جا رہا ہے خاص طور پر چین سے کے صوبے ووہان سے جہاں اب تک 15 سے زائد افراد میں اس وائرس کی تصدیق ہو چکی ہے۔ یہ وائرس اسی طرح پھیلتا ہے جیسے ایک عام نزلہ زکام کا وائرس پھیلتا ہے اسکے علاوہ جو شخص اس وائرس سے متاثر ہو اس سے ہاتھ ملانے یاں اس کی زیرِ استعمال اشیاء کے استعمال سے بھی یہ وائرس دوسرے شخص میں منتقل ہو سکتا ہے۔ پاکستان میں تاحال اس وائرس کی تشخیص کے لئے کوئی طریقہ موجود نہیں ہے اور جن لوگوں میں اس وائرس کی موجودگی کا شبہ ہو ان کے نمونے دوسرے ممالک میں بھیجے جا رہے ہیں تا کہ ان میں وائرس کی موجودگی کا پتا چلایا جا سکے۔

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں