تازہ ترین

اتوار، 19 جنوری، 2020

وہ ملک جسکا نام ہی کافی ہے۔


ذیادہ تر ملکوں کی معیشت وہاں موجود صنعتوں یا قدرتی زخائر پر مبنی ہوتی ہے جبکہ دنیا میں ایک ایسا ملک بھی موجود ہے جس کی آمدن کا ذیادہ تر حصہ اس کے نام کی وجہ سے آتا ہے۔ جی ہاں!

اس ملک کا نام "ٹُووالُو" ہے۔ یہ ملک بحراوقیانوس میں واقع دنیا کا تیسرا سب سے چھوٹا ملک ہے جسکی آبادی صرف 11000 لوگوں پر محیط ہے۔ 

بیسویں صدی میں جب انٹرنیٹ کے دور کا آغاز ہوا تو اس وقت بین الاقوامی قوانین کے مطابق ہر ملک کو اسکی ایک ڈومین الاٹ کی جارہی تھی۔ جیسے کے امریکہ کے حصے میں .us، جرمنی کے حصے میں .de، پاکستان کے حصے میں.pk جبکہ ٹُووالُو کے حصے میں.tv ڈومین آئی۔

ٹُووالُو کی قسمت اس وقت بدلی جب ایک امریکی کمپنی نے ٹُووالُو سے.tv ڈومین کے حقوق 5کروڑ ڈالر میں خرید لئے
۔ واضع رہے کہtv. ایک پریمئم ڈومین ہے جسے مختلف میڈیا کمپنیاں اور ٹی وی چینلزاستعمال کرتے ہیں۔

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں