تازہ ترین

ہفتہ، 18 جنوری، 2020

وہ جگہ جہاں ہیروں کی بارش ہوتی ہے۔



ہیرہ ایک نہایت قیمتی عنصر ہے جو کہ کاربن کی ایک خالص شکل ہے۔ ہیرے کی قیمتی ہونے کی سب سے بڑی وجہ اس کی پیدائش ہے جو کہ انتہائی مشکل اور پیچیدہ عمل ہے۔کاربن کے ایٹم جب بہت ذیادہ درجہ حرارت اور دباؤمیں رکھے جائیں تو یہ کرسٹلز کی صورت اختیار کر لیتے ہیں جنہیں ہم ہیرے کہتے ہیںََ۔
قدرتی طور پر پائے جانے والے ہیرے بہت مہنگےاور نایاب ہوتے ہیں۔ تاہم سائنسدانوں نے ایسے طریقے بھی دریافت کر لیے ہیں جن کی مدد سےانہیں لیبارٹری میں بھی تیار کیا جا سکتا ہے۔ لیکن کیا آپ جانتے ہیں کے کائنات میں ایک ایسے جگہ بھی موجود ہے جہاں ہر وقت ہیروں کی بارش ہوتی رہتی ہے؟
سائنسدانوں نے حال ہی میں ایک ایسی جگہ دریافت کی ہے جہاں ہیروں کی ہر وقت بارش ہوتی رہتی ہے۔ 
آپ نے سیارہ مشتری اور زحل کے بارے میں پڑھا تو ہو گا؟ یہ سیارے ہمارے نظامِ شمسی کے پانچویں اور چھٹے سیارے ہیں۔ سانسدانوں کا ماننا ہے کے ان سیاروں کے ماحول میں میتھین گیس کی بھرمار ہےاور یہاں کی فضا کا پریشر بھی بہت شدید ہے جونہی آسمانی بجلی کڑکتی ہوئی میتھین گیس سے گزرتی ہے تو وہ میتھین میں موجود کاربن کے ایٹم کو ہیروں میں تبدیل کر دیتی ہے جس کی وجہ سے وہاں ہیروں کی بارش ہوتی رہتی ہے۔ بظاہر سننے میں یہ منظر بہت خوشگوار محسوس ہوتا ہے لیکن آپ وہاں جا کر اسے دیکھ نہیں سکتے۔

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں