تازہ ترین

ہفتہ، 18 جنوری، 2020

دنیا کی سب سے بڑی سرجری جس میں انسانی سر کو تبدیل کیا جائے گا۔


دنیا کی تاریخ کی سب سے بڑی سرجری کی کوشش ہونے جا رہی ہے جس میں ایک انسانی سر کو دوسرے انسان کے دھڑ کے ساتھ تبدیل کیا جائۓ گا۔ ولیری سپیریدونو کا تعلق روس کے شہر ماسکو سے ہے جسے مسل ویسٹ نامی بیماری لاحق ہے۔ اس بیماری میں انسان کے سیلز خود بہ خود مرتے رہتے ہیں اور انسان آہستہ آہستہ اپاہج ہو جاتا ہے۔ ولیری کی بیماری اس قدر شدید ہے کے اب وہ صرف اپنا سر ہی ہلا سکتے ہیں۔ ڈاکڑز کا کہنا ہے کے ولیری کی بیماری جینیاتی ہے اور اسکا علاج صرف ہیڈ ٹرانسپلانٹ ہی ہے۔

ہیڈ ٹرانسپلانٹ اس سے پہلے کبھی بھی آزمایا نہیں گیا اور یہ اس نوعیت کی دنیا کی پہلی سرجری ہو گی۔ اس سرجری کو 2017 میں مکمل کیا جانا تھا تاہم تیاری نا مکمل ہونے کی وجہ سے اسے ملتوی کر دیا گیا تھا۔ اس سرجری کو 150 سے زائد ڈاکٹرز کی ٹیم سر انجام دے گی اور یہ سرجری 36 گھنٹوں پر مشتمل ہوگی۔

ڈاکٹرSergio Canaveroجو کہ اس سرجری کے ہیڈ ہیں اس سے پہلے اس قسم کی سرجریز بندروں اور چوہوں پر کر چکے ہیں جو کے مکمل کامیاب نہیں ہو سکیں۔ تاہم کچھ ڈاکڑز اس سرجری سے سہمت نہیں اور ان کا کہنا ہے کہ میڈیکل کا شعبہ ابھی اس قدر طاقتور نہیں کے اتنی بڑی سرجری کو سرانجام دیا جائے۔

ولیری شادی شدہ ہیں اور انکے ہاں ایک صحت مند بچے کی پیدائش نے سب ڈاکٹرز کو حیران کر دیا۔ جبکہ ڈاکٹرز کا کہنا تھا کے ولیری کی بیماری جینیاتی ہونے کی وجہ سے یہ ان کے بچے میں بھی منتقل ہو سکتی ہے۔ ولیری کی بیوی کا کہنا ہے کہ جب تک سائنس اس بارے میں مکمل تحقیق نا کر لے ہم ہہ رسک نہیں لے سکتے۔۔

وڈیو ملاحظہ کریں۔


کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں