
فرین سیلاک کو دنیا کا خوش قسمت ترین آدمی کہا جاتا ہے جو سات دفعہ موت کے منہ سے بچ نکلے اور ایک کروڑ کی لاٹری بھی جیتی۔
فرین سیلاک کا تعلق کروشیا(ملک)سے ہے۔ فرین کے ساتھ پہلا حادثہ اس وقت پیش آیا جب وہ ٹرین پر جا رہے تھے کے اچانک ٹرین پٹریوں سے اتر کر ایک ٹھنڈے جمے ہوئے دریا میں جاگری جس کا پانی جما ہوا تھا۔ اس حادثے میں ان کے کندے کی ہڈے ٹوٹی اور وہ تیرتے ہوئے کنارے لگ گئے اور اپنی زندگی بچا لی۔
فرین کی زندگی میں دوسرا حادثہ اگلے سال ہی پیش آیا جب وہ پہلی مرتبہ جہاز کے سفر پرتھے کے جہاز کا انجن فیل ہونے کی وجہ سے جہاز گر کر تباہ ہو گیا۔ جبکہ فرین جہاز کے دروازے کے قریب ہونے کی وجہ سے جہاز سے باہر گر گئے اور نیچے موجود چارے کے ڈیر نے انہیں زندہ رکھا اور اس حادثے میں فرین کو صرف چند خراشیں ہی آئیں۔
اس حادثے کے تین سال بعد 1966 میں فرین بس میں سفر کر رہے تھے کے بس پھسل کر دریا میں جا گری اور اس حادثے میں 4 افراد جاں بحق ہوگئے جبکہ فرین ایک بار پھربچ نکلے۔
چار سال بعد دوبارہ جب وہ اپنی گاڑی میں سفر کر رہے تھے کے ان کی گاڑی کی تیل کی ٹنکی میں آگ بھڑک اٹھی اور انہوں نے گاڑی سے چھلانگ لگا کر اپنی جان بچائی۔
یہی نہیں،ایک دفعہ ان کی ایک بس کے ساتھ بھی خوفناک ٹکر ہوئی لیکن وہ معجزانہ طور پربچ نکلے۔
لیکن فرین کی زندگی کا سب سے خوفناک حادثہ اس وقت پیش آیا جب وہ ایک پہاڑی سفر پر جارہے تھے کے ایک ٹرک کی زور دار ٹکر سے ان کی گاڑی کھائی میں جا گری۔ جبکہ فرین نے سیٹ بیلٹ نا پہننے کی وجہ سے وہ پیاڑی کے نیچے موجود ایک درخت پر جا گرے اور اپنی گاڑی کو کھائی میں گرتے دیکھتے رہ گئے۔
بات ہیں تک ہی نہیں ختم ہوئی۔۔۔
فرین سلاک جب اپنی 73 ویں سال گرہ کے صرف دو دن بعد ہی انہوں نے 13 کروڑ کی لاٹری جیت لی۔ انہوں نے اسی لاٹری کے پیسوں سے ایک عالیشان گھر اور ایک لگژری گاڑی بھی خریدی۔
وڈیو ڈاکیو مینٹری ملاخظہ کریں!
کوئی تبصرے نہیں:
ایک تبصرہ شائع کریں