تازہ ترین

جمعرات، 23 جنوری، 2020

وہ بیماری جس میں انسان رنگ نہیں دیکھ سکتا۔


کلر بلائنڈنس ایک مخصوص بیماری ہے جس میں زندگی سے رنگ غائب ہو جاتے ہیں۔ اس بیماری میں مبتلا لوگ یاں تو بلکل ہی رنگوں کو نہیں دیکھ پاتے یاں پھر کچھ مخصوص رنگ ان کی زندگی سے غائب ہو جاتے ہیں۔
آنکھ کے ریٹینا میں دو طرح کے سیلز پائے جاتے ہیں جنہیں راڈز اور کونز کہتے ہیں۔ راڈز روشنی اور اندھیرے کو محسوس کرتے ہیں اور کم روشنی میں ذیادہ متحرق ہوتے ہیں جبکہ کونزسیلزمختلف رنگوں میں تمیز کرتے ہیں اور یہ آنکھ کے بیچو بیچ موجود ہوتے ہیں۔ کونز کی مزید تین اقسام ہوتی ہیں جو کہ مختلف رنگوں کو دیکھتی ہیں جیسے کہ لال،نیلااورسبز،اور ہمارا دماغ انہیں سیلز کی مدد سے رنگوں میں فرق کو سمجھتا ہے۔

کلر بلائنڈنس اس وقت پیدا ہوتی ہے جب انہیں سیلز میں سے کوئی ایک سیل کام کرنا چھوڑ دے۔ اس بیماری میں مبتلا لوگوں میں ذیادہ تر سبز-لال بلائنڈنس پائی جاتی ہے۔ جبکہ شدید بیماری میں انسان کوئی بھی رنگ نہیں دیکھ پاتا جسکی وجہ تمام کونز سیلسز کا غیر فعال ہونا ہے۔ جن لوگوں میں اس بیماری کی نوعیت ذرا کم ہو وہ تھوڑی روشنی میں رنگوں کو واضع طور پر نیں دیکھ سکتے جبکہ ذیادہ روشنی میں وہ تمام رنگ دیکھ سکتے ہیں۔
مکمل طور پر کلر بلائنڈ فرد صرف گرے کلر کے شیڈز ہی دیکھ سکتا ہے۔

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں