
بہت سارے لوگوں کے لئےایک ذاتی گھر خریدنا کسی بڑے خواب سے کم نہیں ہوتا بلکہ کچھ لوگ ساری عمر کی جمع پوجنی اپنا پیارا گھر بنانے میں خرچ کر دیتے ہیں۔ لیکن اٹلی کے شہر سِسلی میں واقع ایک ٹاؤن بیوونا میں آپ کو صرف ایک ڈالر میں گھر مل سکتا ہے بلکہ گورنمنٹ چاہتی ہے کہ وہاں لوگ آکر رہیں اسی لئے وہ اتنے سستے گھر بیچ رہے ہیں۔ ان گھروں کی حالت تھوڑی خستہ ہے اور ان پر کچھ رقم لگا کر گھروں کو رہنے کے قابل بنایا جا سکتا ہے۔

دراصل اٹلی کے قانون کے مطابق ایک سے ذائد گھر رکھنے والے افراد پر بھاری ٹیکس بھی لاگو ہے اسی ٹیکس سے بچنے کے لئے وہاں کوئی گھر لینے کو تیار نہیں۔ 30 سال پہلے لوگوں نے یہاں سے نقل مکانی شروع کی تھی اور آہستہ آہستہ یہ جگہ سنسان ہو گئی۔ لیکن اب اٹلی کی حکومت چاہتی ہے کہ اس جگہ کو بھی آباد کیا جائے اور اسی لیئے انہوں نے وہاں رہنے والے لوگوں کو ٹیکسوں پر بھی چھوٹ دینے کا عندیا دیا ہے تاکہ لوگ یہاں آکر دوبارہ آباد ہوں اور یہاں پر موجود پرانے گھرگورنمنٹ صرف ایک ڈالر میں دے رہی ہے۔


کوئی تبصرے نہیں:
ایک تبصرہ شائع کریں