تازہ ترین

ہفتہ، 25 جنوری، 2020

وہ بیماری جو انسان کو پتھر بنا دیتی ہے۔



انسانی جسم اپنے آپ کو خود ٹھیک کرنے کی صلاحیت رکھتا ہے اور یہی وجہ ہے کہ جب انسانی جسم کسی حادثے کا شکار ہوتا ہے تو جلد ہی اپنے آپ کو دوبارہ ٹھیک کر لیتا ہے جو کہ قدرتی ہے۔ لیکن جب یہی جسم اپنے آپ کو بغیر کسی وجہ بڑھاتا چلا جائے تو یہ معمولی نہیں بلکہ خطرے کی گھنٹی ہوتی ہے۔ ایسی ہی ایک بیماری جسےStone Man Syndromes کہتے ہیں جس میں انسان کی ہڈیاں غیر معمولی طور پر بڑھنا شروع ہو جاتی ہیں اوربڑھتی ہی رہتی ہیں اور بلآخر انسان کا جسم پتھر جیسا ہو جاتا ہے۔
یہ بیماری مخصوص جنیاتی تبدیلی کی وجہ سے پیدا ہوتی ہے جس میں پٹھے،ٹنڈن اور لیگامنٹ آہستہ آہستہ ہڈیوں میں تبدیل ہونا شروع ہو جاتے ہیں اور ہڈیاں ڈھانچے کی بجائے پورے جسم میں پھیل جاتی ہیں۔ اس بیماری کی تشخیص بچپن میں ہی ہو جاتی ہے اور اسکا آغاز گردن کے پٹھوں سے ہو کر آہستہ آہستہ پورے نچلے جسم میں پھیل جاتا ہے۔ ڈاکٹروں کا کہنا ہے کہ اس جنیاتی بیماری کی وجہ غیر معمولی طور پر DNA میں موجود ایک خاص جینز کی تبدیلی ہے جسکا تعلق براۓ راست ہڈیوں کی نشونما سے ہوتا ہے۔اس بیماری کا فی الحال کوئی علاج موجود نہیں لیکن مزید ریسرچ سے شائد مستقبل میں اس بیماری کو روکا جا سکے۔ یہ بیماری 20 لاکھ لوگوں میں سے صرف ایک میں پائی جاتی ہے۔
غیر معمولی نشونما پانے والی ہڈیوں کو صرف سرجری کی مدد سے الیحدہ کیا جا سکتا ہے لیکن یہ ایک انتہائی دردناک طریق علاج ہے۔ اس بیماری میں مبتلا لوگ انتہائی تکلیف دہ زندگی گزارتے ہیں اور چلنے پھرنے اور دیگر روزمرہ کاموں کو کرنے سے قاصر رہتے ہیں یہاں تک کے ان کے لئے بولنا اور سانس لینا بھی محال ہو جاتا ہے۔

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں