تازہ ترین

جمعہ، 24 جنوری، 2020

خبردار! اتنا زہریلا کےچُھوبھی لیا تو مر جاؤ گے۔


دیکھنے میں انتہائی خوبصورت لیکن اتنا ہی زہریلا اور خطرناک۔ گولڈن مینڈک کو دنیا کا سب سے زہریلا جانور کہا جائے تو غلط نا ہو گا جس کے جسم کو چُھونے سے ہی انسان کی موت واقع ہو جاتی ہے۔ صرف ایک مینڈک میں ہی اتنا زہر موجود ہوتا ہے کہ یہ دس انسانوں کو موت کے گھاٹ اتار سکتا ہےجبکہ اس کا سائز صرف 1 انچ ہی ہوتا ہے۔
یہ مینڈک کولمبیا کے سمندری کنارے پایا جاتا ہےاور کہا جاتا ہے کہ اسکا زہر اس قدر تیز ہے کہ جہاں سے یہ گزر جائے اگر وہاں سے کوئی دوسرا چھوٹا جانور گزر جائے تو وہ مر جاتا ہے۔ اور انسانوں کے لیئے تو بس اسکا 0.2ملی گرام زہر ہی کافی ہے جو کے سوئی کی نوک کے برابر ہے۔
تاہم سائنسدان یہ بات سمجھنے سے قاصر ہیں کہ اس میں ایسی کیا چیز موجود ہے جو اسے اتنا زہریلا بناتی ہے۔اسکے زہر کے اثر سے انسان فوراََ فالج کا شکار ہو جاتا ہے اور انسان کے دل کی دھڑکن بھی رک جاتی ہے اور انسان کی فوراََ موت فاقع ہو جاتی ہے۔ اسکی جِلد پیلی،نارنگی اور ہلکے سبز رنگ کی ہوتی ہے اور اسکی خوراک ذیادہ تر چیونٹیاں اور چھوٹے پتنگے ہوتے ہیں۔ 

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں