تازہ ترین

منگل، 21 جنوری، 2020

دنیا کی پہلی خاتون پائلٹ جو دونوں ہاتھوں سے محروم ہیں۔


جیسیکا کوکسز کا تعلق امریکہ سے ہے اور یہ پیدائشی طور پر دونوں ہاتھوں سے محروم ہیں۔ جیسیکا نا صرف دنیا کی پہلی معزور پائلٹ ہیں بلکہ وہ کراٹے کی بلیک بیلٹ چیمپئن بھی رہ چکی ہیں۔ اس کے علاوہ جیسیکا بغیر ہاتھوں کے گاڑی بھی چلا لیتی ہیں اور پیانو بھی اچھی طرح بجاتی ہیں،آنکھوں کے لینز بھی تبدیل کر لیتی ہیں اور ایک ماہر تیراک بھی ہیں، یہ سب کام وہ اپنے پاؤں کی مدد سے سرانجام دیتی ہیں۔ اتنی بڑی معزوری ہونے کے باوجود جیسیکا ایک مکمل نارمل انسان جیسی ہی زندگی گزار رہی ہیں اور انہوں نے اپنی معزوری کو اپنی کمزوری بننے نہیں دیا۔

جیسیکا کو بچپن سے ہی پائلٹ بننے کا بہت شوق تھا اور انہوں نے اپنی پہلی فلائٹ ایک سنگل انجن طیارے میں 2004 میں مکمل کی۔ اس کے بعد چار سال کی مکمل ٹریننگ کرنے کے بعد انہیں پروفیشنل پائلٹ لائسنس 2008 میں دیا گیا جسے حاصل کرنے کے بعد جیسیکا دنیا کی پہلی معزور پائلٹ بن گئیں۔

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں