تازہ ترین

منگل، 11 فروری، 2020

ملکہ برطانیہ کے بارے میں حیران کن باتیں جو آپ نہیں جانتے!


ملکہ برتانیہ کے پاس کوئی  پاسپورٹ نہیں۔

ایک عرصہ دراز تک برطانیہ نے پوری دنیا پر حکومت کی ہے اور ملکہ برطانیہ کا شمار دنیا کی طاقتور شخصیتوں میں کیا جاتا ہے۔ تمام برطانوی پاسپورٹ ملکہ برطانیہ کے نام پر ہی جاری کیے جاتے ہیں اس لیے ملکہ برطانیہ کے لئے پاسپورٹ رکھنا ضروری نہیں اس کے علاوہ باقی تمام شاہی خاندان کے افراد کو پاسپورٹ جاری کئے گئے ہیں۔

ملکہ برطانیہ کو ڈرائیونگ لائسنس کی ضرورت نہیں.

ملکہ برطانیہ کو یہ اعزاز حاصل ہے کہ وہ دنیا میں کہیں بھی گاڑی ڈرائیو کر سکتی ہیں اور وہ بھی بغیر کسی لائسنس کے۔

ملکہ برطانیہ ایک ماہر مکینک ہیں۔

دوسری عالمی جنگ میں ملکہ برطانیہ برطانوی فوج کا حصہ رہیں اور ٹرک ڈرائیور کی خدمات سرانجام دیتی رہی وہاں پر انہوں نے فوجی ٹریننگ بھی حاصل کی۔ اس کے علاوہ وہ ایک ماہر مکینک بھی ہیں اور وہ گاڑی کے انجن کا تمام کام جانتی ہیں اس کا مقصد جنگ کے دوران گاڑیوں کو فعال رکھنا تھا حالانکہ بادشاہ کو یہ بالکل بھی پسند نہ تھا کہ شہزادی اپنے ہاتھوں کو گندہ کرے۔ 

ایک سترہ سالہ بچے نے انہیں قتل کرنے کی کوشش کی۔

13 جون 1981 میں ملکہ برطانیہ جب اپنی سالگرہ کی خوشیاں منا رہی تھیں اور بکنگم پیلس کے باہر گھوڑسواری کے دوران ایک 17 سالہ لڑکے نے انہیں قتل کرنے کی کوشش کی۔ اس نے چھ گولیاں ملکہ برطانیہ پر چلائیں لیکن وہ پھر بھی محفوظ رہیں اور ان کے سکیورٹی گارڈز نے بروقت کارروائی کرکے انہیں بچا لیا۔ بعد میں اس لڑکے کو تین سال کے لیے نفسیاتی جیل میں رکھا گیا۔

ملکہ برطانیہ دو سالگرہ مناتی ہیں۔

برطانوی بادشاہ نومبر میں پیدا ہوئے جو کہ برطانیہ میں شدید سردی کا موسم ہے۔ برطانوی بادشاہ اپنی سالگرہ کو دھوم دھام سے منانا چاہتے تھے۔ جون کے مہینے میں برطانیہ میں موسم خوشگوار ہوتا ہے اور اسی لیے ہر سال جون کے دوسرے ہفتے میں شاہی سالگرہ منائی جاتی ہے اور پچھلے ڈھائی سو سال سے یہ روایت چلتی آرہی ہے۔ ملکہ برطانیہ کی اصل سالگرہ 21اپریل 1926 جبکہ وہ اپنی سالگرہ کو شاہی روایت کے مطابق جون کے دوسرے ہفتے میں مناتی ہیں۔ 

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں