تازہ ترین

پیر، 3 فروری، 2020

مصنوعی زہانت کیا ہے؟


کمپیوٹرز نے ہماری زندگی کو مکمل طور پر بدل کر رکھ دیا ہے ۔پرانے وقتوں میں جب کمپیوٹرز کا آغاز ہوا تو اس وقت یہ صرف معمولی حساب کتاب کے لیے ہی استعمال کیے جاتے تھےلیکن آج کمپیوٹرز اس قدر طاقتور ہو چکے ہیں کہ ان کی مدد سے ہر مشکل سے مشکل اور پیچیدہ کاموں کو بھی سر انجام دیا جاسکتا ہے۔اور بغیر انسانوں کی مدد کے ان کاموں کو سرانجام دینے کے لئے کمپیوٹر مصنوعی ذہانت کا استعمال کرتے ہیں۔ مصنوعی ذہانت دراصل کمپیوٹر کے ایسے پروگرام ہوتے ہیں جو خود سوچنے اور سمجھنے کی صلاحیت رکھتے ہیں۔ مصنوعی ذہانت کے حامل سافٹ ویئر اپنے اندر موجود غلطیوں کو خود ہی درست کرتے رہتے ہیں اور مزید بہتر ہوتے جاتے ہیں.
جب آپ گوگل پر کوئی چیز تلاش کرتے ہیں تو گوگل مصنوعی ذہانت کے ذریعے لاکھوں کروڑوں ویب سائٹس کو جانچ کر سب سے بہترین مواد آپ کے سامنے پیش کرتا ہے ۔ اور جب آپ فیس بک کو اوپن کرتے ہیں تو فیس بک آپ کی دلچسپی کو مدنظر رکھتے ہوئے صرف وہی تصویریں اور سٹیٹس آپ کو دکھاتا ہے جو کہ آپ پسند کرتے ہیں۔ اس کے علاوہ بغیر کسی ڈرائیور کے خودکار چلنے والی گاڑیاں، موبائل فون اور لیپ ٹاپ میں موجود پرسنل اسسٹنٹ جن سے آپ ہر طرح کی معلومات پوچھ سکتے ہیں یہ تمام مصنوعی ذہانت پر ہی کام کرتے ہیں۔

سائنسدان ایسے روبوٹس پر بھی کام کر رہے ہیں جو کہ مصنوعی ذہانت پر عمل کرتے ہوئے ان جگہوں پر بھی جاسکتے ہیں جہاں پر انسان کا جانا ممکن نہیں مثلا خلاء اور انتہائی تابکاری والی جگہوں پر۔ اس کے علاوہ مصنوعی ذہانت کا استعمال کرتے ہوئے ڈاکٹروں کا ماننا ہےکہ کینسر جیسے موذی امراض کی بروقت تشخیص ممکن ہو سکے گی۔
اگر آپ مصنوعی ذہانت کی سب سے بہترین مثال دیکھنا چاہتے ہیں تو اس ویب سائٹ کو وزٹ کریں یہ ویب سائٹ مصنوعی ذہانت کا استعمال کرتے ہوئے ایسے چہرے تیار کرتی ہے جو دنیا میں موجود کسی بھی انسان کے نہیں بلکہ غیر حقیقی اور خیالی ہوتے ہیں۔

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں