تازہ ترین

بدھ، 12 فروری، 2020

جیف بیزوس، صرف 15 منٹ میں 13 ارب ڈالر کما لیے

کئی سالوں تک دنیا کے امیر ترین انسان ہونے کا اعزاز بل گیٹس کے پاس تھا لیکن27 جون 2017 میں یہ خطاب ایمیزان کے بانی جیف بیزوس لے اڑے۔ ایمیزان کو دنیا کی کامیاب ترین کمپنیوں میں شمار کیا جاتا ہے۔ ایک اعدادو شمار کے مطابق ایمیزان کمپنی کی مالیت 800 ارب ڈالر سے بھی ذیادہ ہے اور اس کے مقابلے میں بل گیٹس کی کمپنی مائیکروسافٹ کی مالیت تقریباََ 750 ارب ڈالر ہے۔ اور پچھلے چند برسوں سے ایمیزان کمپنی بہت ہی اچھا پرفارم کر رہی ہے۔

بل گیٹس کو دولت کی دوڑ میں پیچھے چھوڑنے کے بعد جیف بیزوس اس وقت خبروں کی زینت بنے جب انہوں نے 15 منٹ میں 13 ارب ڈالر کمائے۔

اس اضافے کی وجہ دراصل ایمیزان کے خصص کی قیمت کا بڑھنا تھا۔ جیف کے پاس ایمیزان کے 12 فیصد شیئرز ہیں جن کی مالیت تقریباََ 130 ارب ڈالر ہے۔ 30 جنوری 2020 میں ایمیزان کی قیمت میں حیران کن اضافہ ہوا اور اس کا ایک شیئر1860 ڈالر سے بڑھ کر 2008 ڈالرفی شئیرتک پہنچ گیا۔

سال کی پہلی سہ ماہی کی رپورٹ میں ایمیزان نے حیران کن طور پر 87.4 ارب ڈالر کمایا تھا جو کہ 6.47 ڈالر فی شئیر تھا جبکہ ماہرین کے مطابق فی شئیر آمدن 4.11 ڈالرمتوقع تھی اس زبردست پرفارمنس نے کمپنی کے شئیرز کی قیمت میں زبردست اضافہ کیا اور جیف بیزوس کی دولت میں صرف 15 منٹ میں ہی 13 ارب ڈالر کا اضافہ ہو گیا۔

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں