
آپ نے یہ تو سنا ہو گا کہ سانپ اور دیگر جانوروں کی اقسام خوشبوؤں کو اپنی زبان کی مدد سے محسوس کرتے ہیں لیکن کیا انسانوں میں یہ خاصیت پائی جاتی ہے؟ انسانی ناک میں تقریباََ 400 سے زائد اقسام کے مختلف ریسپٹرز پائے جاتے ہیں جنہیں کیمو ریسپٹرز کہا جاتا ہے 10 کھرب سے بھی ذیادہ مختلف خوشبوؤں کو سونگھ سکتے ہیں۔ سانسدانوں نے حال ہی میں دریافت کیا ہے کہ زبان پر موجود سیلز میں بھی خوشبوؤں کو سُونگھنے کی خاصیت پائی جاتی ہے۔

خوشبو اور زائقہ کی حس ایک دوسرے سے ذیادہ مختلف نہیں بلکہ آپ نے دیکھا ہو گا کہ جن لوگوں میں ںاک کی بندش ہوتی ہے انہیں ذائقے اچھی طرح سے محسوس نہیں ہوتے۔ اگر آپ اپنی ناک کو بند کر کے بھی کوئی چیز کھائیں گے تو اس کی خوشبو آپکو اچھی طرح سے محسوس ہوگی۔ بچوں میں سُونگھنے کی صلاحیت بڑوں کے مقابلے میں کہی ذیادہ ہوتی ہے اور یہی وجہ ہے کہ وہ اپنی ماں کی خوشبو کو اچھی طرح سے پہچانتے ہیں۔
کوئی تبصرے نہیں:
ایک تبصرہ شائع کریں