
اس سے اندازہ ہوتا ہے کہ پانی ہمارے جسم کے
لیے کتنا اہمیت رکھتا ہے۔
پانی سلایوا یعنی تھوک کی شکل میں ہماری
غذا ہضم کرنے میں مدد کرتا ہے۔ خون کی شکل میں جسم کے مختلف اعضا تک آکسیجن اور
فاضل مادوں کی ٹرانسپورٹ کا کام کرتا ہے اور ان فاضل مادوں کو جسم سے خارج کرتا
ہے۔ دماغ ہمارے جسم کا سب سے اہم اور انتہائی کمزور حصہ ہوتا ہے اور قدرتی طور پر
اس کے گرد موجود پانی اسے جھٹکوں سے بچاتا ہے اور چھوٹی موٹی چوٹوں سے محفوظ رکھتا
ہے۔
خالص پانی ہائیڈروجن اور کاربن کے ایٹم سے
ملکر بنتا ہے جس میں ہائیڈروجن کے دو اور آکسیجن کا ایک ایٹم ہوتا ہے۔ لیکن حیران
کن بات یہ ہے خالص پانی کو استعمال نہیں کیا جاسکتا اور نہ ہی اپنی خالص حالت میں قدرتی
طور پرپایا جاتا ہے بلکہ اگر خالص پانی کو پی لیا جائے تو یہ جسم کے لئے انتہائی نقصان
دے ہوتا ہے۔
پانی اپنے اندر ہر چیز کو حل کرنے کی
زبردست طاقت رکھتا ہے اور اگر خالص پانی کا استعمال کیا جائے تو یہ جسم سے
ضروری نمکیات اور مادوں کو اپنے اندر حل کرکے جسم سے خارج کر دے گا۔
زمین سے نکلنے والی پانی میں قدرتی طور پر
نمکیات اور معدنیات شامل ہوتے ہیں جو کہ ہمارے جسم میں موجود معدنیات کا توازن
برقرار رکھنے کیلئے بے حد ضروری ہوتے ہیں۔
ان معدنیات میں Sodium,
potassium, calcium, magnesium, chloride, sulfate, hydrogen carbonate کی مخصوص مقدار یں ہوتی ہیں۔

سوڈیئم اور پوٹاشئیم
ہمارے جسم میں پانی کا لیول برقرار رکھنے اور مسلز کی حرکت میں اہم کردار ادا کرتی
ہے جبکہ کیلسئیم اور میگنیشئیم بلڈ پریشر
ریگولیٹ کرنے اور ہڈیوں کی صحت کے لیئے ضروری ہیں۔ لیکن اگر ان معدنیات کی مقدار
مخصوص حد سے بڑھ جائے تو یہ گردوں اور دماغ پر اثر انداز ہوتے ہیں۔
لیکن آخر گندا
پانی پینے سے ہمارے جسم پر کیا اثر ہوتا ہے؟
اگرآپ جو پانی پی رہے ہیں وہ بلکل صاف ہےتو
آپ خوش قسمت ہیں کیونکہ دنیا میں ہر تیسرا فرد اس نعمت سے کسی نہ کسی طرح محروم ہے۔
انسانوں کی بڑھتی ہوئی آبادی اور ماحولیاتی آلودگی نے زیر زمین پانی کو آلودہ کر
دیا ہے۔ کارخانوں اور فیکٹریوں سے نکلنے والے فاضل مادے پانی میں شامل ہوکر اسے
ناقابل استعمال بنا دیتے ہیں۔ اور اس پانی کا استعمال جان لیوا ثابت ہوتا ہے۔ آلودہ پانی میں موجودجراثیم جسم مختلف بیماریاں پیدا کرتے ہیں جن میں کینسر
جیسی موذی بیماری بھی شامل ہے۔ پانی میں موجود lead کا بڑھ جانا دماغی نظام پر انتہائی بُرا اثر
ڈالتا ہے ۔ اس کے علاوہ آرسینک کی موجودگی ہمارے جگر، دل اور جلد کا کینسر جیسی بیماریاں پیدا کرتا ہے۔
دنیا بھر میں پانی کی
آلودگی سے نمٹنے کے لئے مختلف حل تلاش کئے جا رہے ہیں اور اس سے نا صرف انسان بلکہ
دیگر جاندار اور آبی حیات بھی بری طرح متاثر ہو رہے ہیں۔اور ہر سال آلودہ پانے پینے سے لاکھوں لوگ موت کے منہ میں چلے
جاتے ہیں اور یہ تعداد ذیادہ تر غریب ممالک سے ہے۔
کوئی تبصرے نہیں:
ایک تبصرہ شائع کریں