
یہ چونکا دینے والی کہانی مراکش سے تعلق رکھنے والی عورت کی ہے جو کہ مسلسل 46 سال حاملہ رہی اور ایک پتھر نما بچے کو جنم دیا۔زہرہ کی کہانی 2001 میں منظر عام پر آئی، زہرہ کی عمر 75سال ہے اور انہیں پیٹ میں شدید درد کی وجہ سے اسپتال لے جایا گیا جہاں ڈاکٹروں نے ان کا معائینہ کیا ۔ زہرہ کا معدہ سُوجا ہواتھا اور ان کی بچہ دانی میں رسولی معلوم ہوتی تھی۔
مزید معائنہ کے بعد ڈاکٹر یہ دیکھ کر حیران رہ گئے کہ زہرہ کے پیٹ کے اندر ایک بچہ تھا اور مزید حیران کن بات یہ تھی کہ وہ 46 سال پہلے حاملہ ہوئی تھی اور یہ بان انہیں پتا ہی نہیں چلی تھی۔
1955 میں زہرہ پہلی مرتبہ حاملہ ہوئیں تو وہ بہت خوش تھیں کہ ان کے ہاں پہلے بچے کی پیدائش ہونے جارہی ہے۔ لیکن چند ہفتوں بعد ہی انہیں شدید دردیں محسوس ہونے لگیں اور انہیں اسپتال جانا پڑا۔ اسپتال کے بیڈ پر لیٹے ہوئے انہوں نے اپنی آنکھوں کے سامنے ہی ایک عورت کو جو کے آپریشن سے جانبر نہ ہو سکی مرتے ہوئے دیکھ کر گھبرا گئیں اور سوچا کہ انہیں ایسا رسک نہیں لینا چائیے جس میں زندگی کا خطرہ ہو،لہذا وہ اسپتال سے بھاگ گئیں۔
چند دنوں بعد انہوں نے محسوس کیا کے ان کی دردیں ختم ہوگئیں ہیں اور ان کا جسم بلکل نارمل لگ رہا ہے اور یوں لگتا ہے کہ انکی امید بھی شاید ختم ہو چکی ہے۔ اس حادثے کی بعد وہ دوبارہ حاملہ نہیں ہوئیں اور انہوں نے 3 بچوں کو گود لے لیا ۔
46 سال بعد جب دوبارہ زہرہ کو وہی دردیں مگر شدت کے ساتھ ہوئیں تو ڈاکٹروں کے معائنہ نے ان کو حیرت میں مبتلا کر دیا،یہ وہی بچہ تھا جس کی امید زہرہ اور اس کی فیملی کو 46 سال پہلے تھی۔ ڈاکٹروں کے مطابق زہرہ کا بچہ 46 سال پہلے ہی ان کے پیٹ میں ظائع ہوچکا تھا جسے آپریشن کر کے نکالا جانا تھا لیکن ایسا نا کیا گیا اور وہ ان کے پیٹ میں ہی 46 سال سے موجود رہا۔

کوئی تبصرے نہیں:
ایک تبصرہ شائع کریں