ہم میں سے بہت سے لوگ سیرو
تفریح کےبے حد شوقین ہوتے ہیں اور سبھی کی
کوئی نہ کوئی پسندیدہ جگہ بھی ہوتی ہے جہاں وہ کچھ وقت گزارنا پسند کرتے ہیں۔آپ نے خوبصورت
پارکس اور بییچز تو بہت سی دیکھی ہوں گی لیکن کیا آپ نے خوبصورت سڑکوں کے بارے میں سنا
ہے؟
امریکی ریاست ایریزونہ اور
اوتاح کو جوڑنے والا روڈ جسے رُوٹ 163بھی کہا جاتا ہے بلاشبہ ایک انتہائی
خوبصورت روڈ ہے۔ یہ روڈ ایک مقبول ترین ٹورسٹ اٹریکشن ہے اور اکثر فلموں کے مناظر
بھی یہاں عکس بند ہوتے ہیں ۔ 103 کلومیٹر
لمبا یہ روڈ خوبصورت میدانی اور پہاڑی رستوں سے گزرتا ہوا ایک نہایت دلکش منظر پیش
کرتا ہے اور سفر کیسے گزرجاتا ہے، محسوس ہی نہیں ہوتا۔
آج ہم بات کریں گےدنیا کی چند
خوبصورت ترین سڑکوں کی جنہیں دیکھ کر انسان کی سانس
تھم سی جاتی ہے اور انسان کچھ پل کے لئیے انہی راستوں میں کھو جاتا ہے۔
10: Guoliang Tunnel China

گولینگ ٹنل چائینہ کے صوبے Henan میں موجود ایک انتہائی خطرناک اور دلچسپ روڈ ہے جس کی لمبائی 1.2
کلومیٹر ہے۔ یہ روڈ صرف گولئینگ نامی گاؤں
کو جوڑتا ہے۔ 1972 تک اس گاؤں کا رابطہ باہری دنیا سے مکمل بند تھا پھر کچھ لوگوں
نے اس گاؤں کو باہری دنیا سے جوڑنے کے لئے
رضا کارانہ طور پر اپنے مویشوں کو بیچ کر کچھ اوزار خریدے اور دن رات کی
محنت سے پہاڑوں کو کاٹنے لگ گئے۔ صرف 13
لوگوں نے اس روڈ کی تعمیر کی جس میں سے صرف ایک کی بندہ کی ہی موت ہوئی۔اور صرف 1 میٹر رستہ کھودنے کے لئیے 13 لوگوں
کو 3 دن لگتے تھے اور یہ کام صرف ہتھوڑے اور چھینی کے اور بھی مشکل تھا لیکن ان کی انتھک محنت کا نتیجہ انتہائی خوبصورت راستے کی شکل میں انہیں ملا۔ اور
اب دور دور سے لوگ اس رستے اور اس گاؤں کو دیکھنے آتے ہیں اور یہ اب باقاعدہ ٹورسٹ
اٹریکشن بن چکا ہے۔
US Route 163, Arizona/Utah :9

امریکی ریاست ایریزونہ اور
اوتاح کو جوڑنے والا روڈ جسے رُوٹ 163بھی کہا جاتا ہے بلاشبہ ایک انتہائی
خوبصورت روڈ ہے۔ یہ روڈ ایک مقبول ترین ٹورسٹ اٹریکشن ہے اور اکثر فلموں کے مناظر
بھی یہاں عکس بند ہوتے ہیں ۔ 103 کلومیٹر
لمبا یہ روڈ خوبصورت میدانی اور پہاڑی رستوں سے گزرتا ہوا ایک نہایت دلکش منظر پیش
کرتا ہے اور سفر کیسے گزرجاتا ہے، محسوس ہی نہیں ہوتا۔
Strada Statale 163, Amalfi Coast, Italy :8

اٹلی کی
امالفی ساحلی پٹی پر موجود روڈ کو دنیا کے خوبصورت رستوں میں شمار کیا جاتا
ہے جسکی وجہ اس روڈ کے گرد موجود نظارے ہیں۔ 80 کلومیڑ لمبائی والا یہ روڈ پہاڑوں سے گزرتا ہوا انتہائی خوبصورت قدرتی مناظر سے پیش
کرتا ہے ۔ کہیں سمندری نظارے اور کہیں
حسین وادیوں کے نظارے اسے مزید خوبصورت بناتے ہیں۔
The Atlantic Road, Norway :7

ناروے کا اٹلانٹک روڈ ایک دلچسپ روڈ ہے جو کے ناروے کے سمندر
اورسمندر میں موجود چھوٹے چھوٹے جزیروں سے ہوتا
ہوا ان جزیروں کو مین لینڈ ایدے کے ساتھ
ملاتا ہے۔اآٹھ کلو میٹر کے اس روڈ کو دنیا کے خطرناک روڈوں میں بھی شمار کیا جاتا
ہے کیونکہ جب موسم خراب ہوتا ہے تو سمندر میں بڑی بڑی لہریں پیدا ہوتی ہیں جو یہاں
سے گزرنہ انتہائی خطرناک کر دیتی ہیں ۔ لیکن جب موسم خوشگوار ہوتا ہے تو یہی روڈ
انتہائی خوبصورت مناظر کی عقاسی بھی کرتا ہے۔ اس کے اطراف میں مختلف مقامات پر
پکنک سپاٹ بھی بنے ہوئے ہیں اور لوگ یہاں کچھ دیر رک کر موسم اور سمندری ہواؤں سے
لطف اندوز بھی ہوتےہیں۔
Great Ocean Road, Australia :6

243 کلومیٹر لمبے اسٹریلیا کے گریٹ اوشن روڈ
کو پہلی جنگِ عظیم کے بعدواپس آئے ہوئے
فوجیوں نے تعمیر کیا اس روڈ کو اسٹریلیا کے قومی ورثہ میں شمار کیا
جاتا ہے اور یہ دنیا کا سب سے بڑا جنگی یادگار ہے۔یہ روڈ اسٹریلیا کی ایک مقبول
ٹورسٹ پلیس بھی ہے جو کہ مختلف خوبصورت سیاحتی مقامات کو آپس میں جوڑتا ہے۔ اس روڈ
کے اطراف سے سمندر کا ایسازبردست نظارہ دیکھنے کو ملتا ہے جو دنیا میں اور کہیں
بھی نہیں۔
Highway 1 Iceland :5

ہائی وے ون آئس لینڈ کا ایک اہم روڈ ہے جو کہ
پورے آئس لینڈ کو آپس میں جوڑتا ہے۔ 1,322کلومیٹر لمبا یہ روڈ مختلف سیاحتی مقامات سے ہوتا ہوا پورے آئس لینڈ
کو کوّر کرتا ہے۔یہ روڈ آئس لینڈ کے مشہور
گلیشئر لاگون اور انتہائی خوبصورت آبشاروں
سے ہو کر گزرتا ہے ۔ خوبصورت میدانی علاقے اور سامنے برف سے ڈھکے ہوئے پہاڑ اس کی
خوبصورتی کو مزید چار چاند لگاتے ہیں۔
The Cherohala Skyway :4

چیروہالا سکائے وے ہیوی بائیکس اور سپورٹس کار
رکھنے والوں کا ایک مقبول ترین روڈ ہے جو کہ پہاڑوں کی چوٹیوں پر بنا ہوا ہے اور سطع سمندر سے تقریباَ 5400 فٹ بلندی پر واقع
ہے۔ یہ روڈ موسم خزاح میں سب سے ذیادہ
خوبصورت نظر آتا ہے جب اس کے اطراف میں پودے سرخ اور پیلے رنگ نے نظر آتے ہیں جبکہ موسم بہار میں یہ
مکمل طور پر ہرا بھرا
نظر آتا ہے۔اس روڈ پر ٹریفک صرف دن کے وقت ہی نظر آتی ہو جبکہ رات کہ وقت یہ روڈ
سنسان نظر آتا ہے۔
Lombard
Street :3

امریکی شہر سان فرانسسکو کی لومبارڈ سٹریٹ کو دنیا
کی سب سے ٹیٹرھی سڑک کہا جاتا ہے۔ یہ سڑک ایک انتہائی ڈھلان والے علاقے میں بنائی
گئی ہے جس وجہ سے اس کا ڈیزائن اتنا ٹیڑھا ہے۔ یہ سڑک سان فرانسسکو کی ایک مقبول
ترین ٹورسٹ اٹریکشن ہے اور ہر سال تقریباَ 20 لاکھ کے قریب لوگ اسے دیکھنے کے لئے
یہاں آتے ہیں۔ اس سڑک پر ہر گھنٹے
تقریباَ 250 سے زائد گاڑیاں گزرتی ہیں اور
لوگوں کو صرف اس ٹیڑھے میڑھے رستے پر گاڑی
چلانے کے لئے20 منٹ انتظار کرنا پڑتا ہے۔ اطراف میں پھولوں کے چھوٹے باغیچے اس
رستے کی خوبصورتی میں مزید اضافہ کرتے ہیں اور لوگ اس کی سائڈوں پر بیٹھ کر خوبصورت نظاروں سے لطف اندوز ہوتے ہیں۔
Tibbitt to Contwoyto Winter Road :2

تبت سے کونٹوویٹو روڈ دنیا کا ایک منفرد روڈ ہے جو کہ صرف سردیوں
میں ہی قابل استعمال ہوتا ہے۔ 600 کلومیٹر لمبا یہ روڈ 85٪ برف پر بنا ہوتا
ہے اور اس کی تعمیر میں تقریباَ چھ ہفتے کا وقت درکار
ہوتا ہے۔ اس روڈ کی خاص بات یہ ہے کے یہ روڈجنوری سے اپریل تک ہی قابل استعمال
ہوتا ہے اور ہر سال اسے نئے سرے سے تعمیر کیا جاتا ہے۔ جس علاقے سے یہ روڈ گزرتا
ہے وہ کینیڈا کا شدید سرد علاقہ ہے ۔ایک سیزن میں اس روڈ سے تقریبا 10 ہزار تک ٹرک گزرتے ہیں جو کہ لاکھوں ٹن
وزنی کارگو اور دیگر سامان لے کر جاتے
ہیں۔
Karakoram Highway Pakistan :1

شاہرہ کراکرم جسے کے پاک چین دوستی شاہراہ
بھی کہا جاتا ہے دنیا کا سب سے اونچا روڈ ہے جو کہ سطح سمندر سے 15466 فٹ بلندی پرواقع ہے۔ اس روڈ کو دنیا کے آٹھواں
عجوبہ بھی کہا جاتا ہے جسکی وجہ اسکی تعمیر ہے جو کہ اتنی اونچائی پر ایک انتہائی
مشکل کام ہے۔یہ روڈ پنجاب،خیبر پختونخواہ اور گلگت بلتستان کو چائنہ کے ساتھ جوڑتا
ہےاور پاکستان کی ایک مقبول ترین سیرگاہ بھی ہے اور ہر سال لاکھوں سیاہ دنیا کے سب سے اونچے بارڈر ہنجراب
پاس کو دیکھنے یہاں آتے ہیں۔ صرف یہی نہیں بلکہ یہ روڈ خوبصورت میدانی علاقوں ،
فلک بوس پہاڑوں اور جنت نظیر واویوں سے گزرتا ہوا بے شمار چھوٹے چھوٹے سیاحتی
مقامات کو بھی آپس میں ملاتا ہے۔
کوئی تبصرے نہیں:
ایک تبصرہ شائع کریں