تازہ ترین

بدھ، 4 مارچ، 2020

خوابوں کو ریکارڈ کرنا ممکن ہو گیا


اگر آپ اکثر دیکھے ہوئے خواب بھول جاتے ہیں تو خوش ہو جائیں کیونکہ جاپانی سائنسدانوں نے ایک ایسا طریقہ دریافت کر لیا ہے جس سے وہ آپ کے خوابوں کو ریکارڈ کر سکتے ہیں اور آپ کو بعد میں دکھا سکتے ہیں
.جاپانی سائنسدان ایک خاص ایم آر آئی مشین پر کام کر رہے ہیں جس کی مدد سے سوتے ہوئے انسانی دماغ کی نقل و حرکت اور دماغ میں پیدا ہونے والے پیٹرنز کو محفوظ کرکے کمپیوٹر کی مدد سے دوبارہ ری کمپوز کیا جاسکتا ہے اور بعد میں اسے کمپیوٹر کی سکرین پر دیکھا جاسکتا ہے۔ ہمارا دماغ جب کوئی چیز سوچتاہے تو دماغ میں موجود کروڑوں نیورانز الیکٹرک سگنلز چھوڑتے ہیں یہ سگنل ایک دوسرے سے بالکل مختلف ہوتے ہیں
۔جاپانی سائنسدانوں نے یہ طریقہ کارسینکڑوں لوگوں پر مشاہدات کے بعد ایجاد کیا۔ تحقیق میں شامل افراد کو ایک خاص ڈیزائن ایم آر آئی مشین پر سونے کو کہا گیا اور سائنسدانوں نے سوتے ہوئے ان کے دماغ کی نقل و حرکت کو ریکارڈ کیا۔ اور اس ڈیٹا کو کمپیوٹر کی مدد سے مصنوعی ذہانت کے ذریعے پراسیس کیا اور اور بہت حد تک لوگوں کے خوابوں سے مشابہ پایا۔
سائنسدانوں کا کہنا ہے کہ اس طریقہ کار پر ابھی مزید ریسرچ درکار ہے اور مستقبل میں ہمارے پاس اس قدر ڈیٹا ہوگا کہ ہم انسانی خوابوں کو بہتر طریقے سے عکسبند کر سکیں گے۔

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں