
دنیا کی پہلی ٹچ سکرین ٹیکنالوجی 1982 میں ایک امریکی انونٹر جارج سیمییول نے ایجاد کی
اور اسے سب سے پہلے IBM نے موبائیل فون میں استعمال کیا۔ Simon دنیا
کا سب سے پہلا ٹچ سکرین والا موبائیل تھا جسے IBM نے
1992 میں متعارف کرایا تھا۔ اس وقت اس موبائیل میں ایک عام موبائیل کی نسبت ای میل اور
فیکس بھیجنے،کونٹاک نمبر سٹور کرنے، میمو،اور ورلڈ کلاک جیسے فیچر شامل تھے جو کہ
اس وقت حیران کن تھے۔
لیکن ٹچ سکرین کو مقبولیت ایپل آئی فون کی وجہ سے ملی جب
ایپل نے اپنا پہلا آئی فون جون 2007 میں
متعارف کرایا۔ یہ ایک نہایت زبردست تخلیق تھی جس میں ایپل نے کیپیسیٹیو ٹچ سکرین
کا استعمال کیا جو کہ آج بھی جدید سمارٹ فونز میں استعمال ہو رہی ہے۔
لیکن اب ایک ایسی ٹچ سکرین ٹیکنالوجی پر کام چل رہا ہے جو
کہ اس ٹیکنالوجی میں انقلاب برپا کر دے گی۔ آپ نے اکژ سائنس فکشن فلموں میں دیکھا
ہو گا کہ کیسے لوگ ہاتھوں کے اشاروں سے
کمپیوٹرز کو کنٹرول کرتے نظر آتے ہیں ۔ یہ ٹیکنالوجی اب حقیقت کا رُوپ دھارتی نظر
آرہی ہے۔

امریکہ سے تعلق رکھنے والی الٹراسینس نامی کمپنی ایک ایسی
ڈیوائیس پر کام کر رہی ہے جو کہ کسی بھی سطح کو ٹچ سکرین میں بدل سکتی ہے۔یہ ایک
انقلابی ٹیکنالوجی ہے جو کہ ہماری زندگی کو بدل کر رکھ دے گی۔ محض چند ملی میٹر والے چھوٹے سے سینسر کو کسی
بھی سطح پر لگا کر اسے ٹچ سکرین میں بدلا جاسکتا ہے۔ حتٰہ کہ ایسی سطحوں کو بھی جو
کہ ناممکن لگتی ہیں جیسے کہ چمڑا،لکڑی،پلاسٹک اور لوہا وغیرہ۔
یہ ٹیکنالوجی تھری ڈی الٹراساؤنڈ سسٹم پر کام کرتی ہے اور اس کےسسٹم آن چپ پر ہونے کی وجہ سے اسے
باآسانی کسی بھی سطح پر لگایا جاسکتا ہے۔
کوئی تبصرے نہیں:
ایک تبصرہ شائع کریں