تازہ ترین

منگل، 26 مئی، 2020

فرعون کوپاسپورٹ کیوں جاری کیا گیا؟

مصری حکومت نے قدیم مصری فرعون  ریمسس 2 کو اسکے مرنے کے تقریباَ تین ہزار سال بعد 1976 میں مصری پاسپورٹ جاری کیا تاکہ اسے فرانس لے کر جایا جا سکے۔

 

ریمسس 2 کو تاریخ کے ایک طاقتور ترین فرعون کے طور پر یاد کیا جاتا ہے کیونکہ یہ اس وقت کا ایک مقبول  ترین بادشاہ ہوا کرتا تھا۔ اس نے اپنی طاقت کے بل بوتے پر قریبی تمام ریاستوں کو فتح کیا اور اپنی حکومت کے جھنڈے گاڑھ دیے۔ کہا جاتا ہے کہ اہرام مصر کی تعمیر ریمسس 2 سے بھی 1500 سال پہلی کی گئی تھی۔ اور اپنے دور حکومت میں ریمسس 2 نے  دریائے نیل کے نزدیک مزید بڑی بڑی تعمیرات بھی کروائیں۔  اس نے بھی دوسرے فرعونوں کی ہی طرح تعمیرات کروا کر ان پر اپنے بڑے بڑے مجسمے بھی بنوائے تا کہ اپنی طاقت اور اثرو رسوخ کو واضع کر سکے۔

 

بائیں جانب ریمسس کا مجسمہ

اس کی بڑی تعمیرا ت میں ابوسِمبل مندر اورریمیوسیم شامل ہے ریمسس 2 نے اپنی محبوبہ نیفرتری کا ایک بہت بڑا مجسمہ بھی بنوایا جس کا وزن تقریباَ 100 ٹن کے قریب ہے۔

 

ریمسس 2   کا دور حکومت  67 سال پرمحیط تھا اور اس  کے انتقال کے بعد اسے بھی دوسرے بادشاہوں کے مقبروں کے ساتھ ہی دفن کیا گیا۔قدیم مصری دور میں بادشاہوں کی باقیات کو ایک خاص مرحلے سے گزار کرمحفوظ کیا جاتا تھا جسے ممی فیکیشن کہا جاتا ہے۔ اس طریقہ کار میں مردہ کے تمام اندرونی اعضاء کو نکال کر (ماسوائے دل کے) اسے نمک میں چالیس دن تک دفن کر دیا جاتا تاکہ جسم سے تمام پانی خشک ہو جائے اور جسم لمبے عرصے تک محفوظ رہے۔ اس کے بعد مختلف جڑی بوٹیوں کے محلول کو جسم پر لگایا جاتا تاکہ جسم پر کوئی کیڑا پیدا نہ ہو جس کے بعد تہ در تہ جسم کو پٹیوں سے لپیٹ کر تابوت میں دفن کر دیا جاتا۔

 

ریمسس 2 کی ممی کو  اس کے مرنے کےبعد تقریباَ  3 ہزار سال بعدسنہء 1881 میں   آثار قدیمہ نے دریافت کیا ۔ اس دریافت کے تقریبا سو سال بعد جب  ایک فرانسی ڈاکٹر اس ممی پر ایک تحقیق کر رہے تھے تو انہوں نے پایا کہ ریمسس 2 کی ممی ایک فنگس کی وجہ سے خراب ہو رہی ہے اور اسے اگر جلد ٹھیک نہ کیا گیا تو یہ ممی پوری طرح سے بوسیدہ ہوجائے گی۔

 

ریمسس 2 کی ممی

ریمسس 2 کی ممی کو دوبارہ محفوظ کرنے کے لئے اسے جلد ہی فرانس لے کر جانے کا منصوبہ بنایا گیا لیکن فرانس کے قانون کے مطابق کسی بھی شخص یا اس کی باقیات کو بغیر پاسپورٹ کے فرانس میں داخلے کی اجازت نا تھی۔ اس پر مصر کی حکومت کو ریمسس 2 کے نام پر ایک مصری پاسپورٹ جاری کرنا پڑا جو کہ تاریخ کی ایک دلچسپ بات تھی۔

 

ریمسس 2 کی ممی کو فرانس  کی ایک جدید لیبارٹری میں  رکھا گیا اور اسے جدید طریقوں سے محفوظ کیا گیا۔ اس تحقیق کے دوران ڈاکٹروں نے یہ پایا کی ریمسس 2 کی جلد گوری تھی اور اس کے بالوں کا رنگ ہلکا سرخ تھا۔

1 تبصرہ:

  1. Welcome Bonus Codes | Casino News
    Find a 스트라이크존 casino review 인생도박 site and get the latest welcome bonus 해외배당 codes! Welcome bonuses. Play online 브라 벗기기 slots 서산 휴게텔 or online roulette in your browser.

    جواب دیںحذف کریں