تازہ ترین

جمعرات، 11 جون، 2020

یہ پرندہ کبھی نہیں تھکتا!

Alpine Swift

Alpine Swifts ایک ایسا حیرت انگیز پرندہ ہے جو کہ مسلسل 7 ماہ تک اڑان بھر سکتا ہے۔ یہ پرندہ دنیا میں سب سے لمبی اڑان بھرنے والا پرندہ ہے۔

اب تک کی سب سے بڑی اڑان جو کسی پرندے نے بھری ہے وہ 200 دنوں اور 1240 میل ہے۔ Alpine swifts اپنا کھانا اور پینا ہوا میں ہی کرتے ہیں۔ یہ ہوا میں ہی اڑنے والے کیڑے مکوڑوں کا شکار کرتے ہیں اور اڑتے اڑتے ہی پانی بھی پیتے ہیں جو کہ حیران کن ہے۔

یہی نہیں بلکہ اس پرندے میں یہ خاصیت پائی جاتی ہے کہ یہ سوتے وقت بھی ہوا میں اڑتا رہتا ہے اور یہ ملاپ بھی ہوا میں اڑتے وقت ہی کیا کرتے ہیں۔  یہ پرندہ زمین پر انتہائی کم وقت گزارتا ہے اور بعض ریسرچرز کے مطابق یہ زمین پر صرف بچے پیدا کرنے ہی آتے ہیں۔

ماہرین کے مطابق جب یہ پرندہ تھک جاتا ہے تو ہوا میں اڑتے وقت اس کا آدھا دماغ سو جاتا ہے جبکہ آدھا دماغ جاگ رہا ہوتا ہے۔

شروع  میں ماہرین نے جب اس پرندے کی خاصیت کا پتا لگایا تو یہ ماننا بلکل بھی ممکن نہ تھا کہ کوئی پرندہ یا جاندار اتنی دیر اڑ سکتا ہے اور اس وقت نہ تو کوئی اتنی جدید اور کم وزنی ڈیوائیس تھی جسے کہ پرندے پر نسب کر کے اس کی نقل و حرکت کا جائزہ لیا جا سکے۔ لیکن پھر برن یونیورسٹی کے سوِس  ماہرین نے ایک ایسا آلہ ایجاد کیا جو کہ بلکل ہلکا تھا اور جسے کے اس پرندے پر لگایا جا سکتا تھا۔

ماہرین نے 7 Alpine swifts پرندوں پر یہ ہلکی پھلکی ڈیوائیس لگائیں اوردوسال تک  ان کا ڈیٹا اکھٹا کیا۔ حیرت انگیز طور پر ان سات پرندوں میں سے تین نے 7 ماہ تک زمین پر قدم ہی نہیں رکھا، جبکہ کچھ نے صرف چند راتوں کو ہی آرام کیا اور اپنا ذیادہ تر وقت اڑنے میں ہی گزار دیا۔

ایک اندازے کے مطابق یہ پرندہ اپنی ساری زندگی میں جو اڑان بھرتا ہے وہ 7 دفعہ چاند کا چکر لگانے کے برابر ہے۔

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں