تازہ ترین

اتوار، 27 دسمبر، 2020

عطارد، ایک بونا سیارہ


عطارد ہمارے نظام شمسی کا سب سے چھوٹا اور سورج سے قریب ترین سیارہ ہے۔ سورج سے اس کی دوری چار کروڑ ساٹھ لاکھ کلومیٹر (46000000) سے لیکر چھ کروڑ اٹھانوے لاکھ کلومیٹر (69800000) تک ہوتی ہے۔
عطارد کا قطر 4880 کلومیٹر ہے جو ہمارے چاند کے قطر (تقریباً 3500 کلومیٹر) سے تقریباً ہزار کلومیٹر زیادہ ہے۔
عطارد اپنے مدار میں ایک چکر دنیا کے تقریباً 88 دن میں پورا کرتا ہے، اور اپنے محور پر تقریباً 58 دن 15 گھنٹے میں ایک چکر مکمل کرتا ہے لیکن عطارد کے سورج سے گھٹتے بڑھتے فاصلے کی وجہ سے وہاں ایک دن اور رات (دن-رات) وہاں کے دو سالوں کے برابر ہوتا ہے ۔
عطارد کی کوئی فضا نہیں ہے اس لیے یہاں دن میں درجہ حرارت بہت زیادہ گرم یعنی 430 ڈگری سینٹی گریڈ تک اور رات میں بہت سرد یعنی منفی 180 ڈگری سینٹی گریڈ تک پہنچ جاتا ہے۔
عطارد ہمارے نظامِ شمسی میں سب سے کم جھکاؤ والا سیارہ ہے (تقریباً دو ڈگری پر جھکا ہوا ہے) اور عطارد کا کوئی چاند نہیں ہے۔

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں