تازہ ترین

اتوار، 9 مئی، 2021

مختلف انبیاء کرام کن پیشوں سے وابستہ تھے؟


اللہ تعالیٰ نے اس دنیا میں ایک لاکھ تیس ہزار پیغمبروں کو بھیجا ہے۔سبھی پیغبر صرف ایک ہی مقصد لے کر اس دنیا میں آئے جو کہ صرف ایک اللہ کی عبادت تھی۔دنیا میں دینی تبلیغ کے ساتھ ساتھ وہ کن پیشوں سے وابستہ تھے،تاریخ میں کچھ یوں نظر آتا ہے۔

حضرت آدمؑ

حضرت آدمؑ تمام بنی نوع کے باپ ہیں۔حضرت آدم  جب زمین پر تشریف لائے تو انہوں نے کھیتی باڑی کو اپنا پیشہ بنایا۔

حضرت شیثؑ

حضرت شیثؑ نے دنیا میں سب سے پہلے کپڑا تیار کیا اور یوں انہوں نے دنیا میں سب سے پہلے کپڑے کی صنعت کی بنیاد رکھی۔

حضرت ادریسؑ

حضرت ادریسؑ نےسب سے پہلے سوئی ایجاد کی جس کی مدد سے انہوں نے کپڑوں کو سلائی کرنا شروع کیا اور یوں وہ درزیوں کے کام سے منسلک ہوئے۔

حضرت نوعؑ

حضرت نوع ؑایک ماہر بڑھئی تھے۔اللہ تعالیٰ نے انہیں ایک بڑی کشتی تیار کرنے کا حکم دیا تا کہ اپنی قوم کے نیک لوگوں کواللہ تعالیٰ کے عذاب سے بچا سکیں۔حظرت نوعؑ ایک ماہر ملاح بھی تھے۔

حضرت حودؑ

حضرت حود ؑ تجارت کے شعبہ سے منسلک تھے اور ایک ماہر تاجر تھے۔

حضرت صالح ؑ

حضرت صالحؑ کے پاس اونٹوں کے ریوڑ تھے۔ وہ اونٹوں کے دودھ کی تجارت کیا کرتے تھے۔حضرت صالحؑ کی اونٹی کا واقع قرآن پاک میں موجود ہے۔

حضرت ابراہیمؑ

حضرت ابراہیمؑ نے کعبہ کی تعمیر کی اور انہیں ایک ماہر تعمیرات بھی مانا جاتا ہے۔

حضرت لوطؑ

حضرت لوطؑ ایک تاریخ دان تھے۔

حضرت اسمائیلؑ

حضرت اسمائیلؑ ایک ماہر شکاری اور ایک ماہر ماہی گیر تھے۔وہ شکاری پیشہ سے وابستہ تھے اور اپنا گزر بسر شکار کی مدد سے کیا کرتے۔ اس کے علاوہ وہ ایک ماہر مترجم بھی تھے اور انہیں 70 سے زائد زبانوں پر عبور حاصل تھا۔

حضرت اسحاقؑ

حضرت اسحاقؑ ایک چرواہا تھے۔

حضرت یعقوبؑ

حضرت یعقوبؑ بھی ایک چرواہا تھے۔

حضرت یوسفؑ

حضرت یوسفؑ زراعت کے شعبہ سے منسلک تھے۔ انہوں نے ہی سب سے پہلے زراعت کے شعبے میں ایک مرکزی نظام متعارف کروایا جس میں خوراک کو کثرت میں ذخیرہ کر کے قلت کے موسم میں ایک منظم طریقہ سے لوگوں کو مہیا کیا جاتا تھا۔

حضرت ایوبؑ

حضرت ایوبؑ بھی زراعت کے شعبہ سے منسلک تھے۔

حضرت شعیبؑ

حضرت شعیبؑ بھی زراعت کے شعبہ سے منسلک تھے۔

حضرت موسیٰ       ؑ

حضرت موسیٰ     ؑایک چرواہا تھے۔

حضرت ہارونؑ

حضرت ہارونؑ ایک وزیر تھے۔

حضرت داؤدؑ

حضرت داؤدؑایک لوہار تھے اور لوہےکے ہتھیار بنانے کے ماہر تھے۔

حضرت سلیمانؑ

حضرت سلیمانؑ ایک بادشاہ تھے۔ انہوں نے ہی سب سے پہلے پیتل کی کان کنی کا آغاز کیا۔

حضرت زلکفلؑ

حضرت زلکفلؑ ایک نان بائی تھے۔انہیں ایک ماہر نائی(ماہر پکوان) بھی مانا جاتا ہے۔

حضرت الیاسؑ

حضرت الیاسؑ کپڑا بننے کے ماہر تھے اس کے علاوہ وہ دھاگہ چُننے کے بھی ماہر تھے۔

حضرت یونسؑ

حضرت یونس ؑ ایک ماہر ماہی گیر تھے۔

حضرت عزیرؑ

حضرت عزیرؑ ایک ماہر مالی تھے۔ انہوں نے ہی سب سے پہلے لوگوں کو پھلدار درختوں کی قلم کاری کرنا سکھایا تھا۔

حضرت لقمانؑ

حضرت لقمانؑ ایک ماہر دواساز اور طبیب تھے۔

حضرت ذکریاؑ

حضرت ذکریاؑ ایک ماہر بڑھئی تھے۔

حضرت عیسیٰ  ؑ

حضرت عیسیٰ  ؑشکاری پیشہ سے تعلق رکھتے تھے۔

حضرت محمدﷺ

حضرت محمدﷺبکریاں چرایا کرتے تھے اور ایک نہایت ہی بہترین ،ایماندار تاجر بھی تھے۔

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں