18000 سال پہلے انسان دنیا کے خطرناک ترین پرندوں کو پالتو کے طور پر رکھا کرتے تھے. کاسارس دنیا کا سب سے خطرناک پرندہ مانا جاتا ہے. یہ پرندہ پاپوا نیو گینی اور شمالی آسٹریلیا کے ساحلوں پر اب بھی پایا جاتا ہے. یہ پرندہ شکل و صورت میں ڈائناسورس سے ملتا جلتا ہے اور اس کے لمبے نوکیلے پنجے اسے مزید خطرناک بناتے ہیں. آرکیالوجسٹ کو ملنے والے کچھ شواہد سے پتا چلا ہے کہ تقریباً 18000 سال پہلے بسنے والے انسان اس پرندے کے انڈوں کو جمع کیا کرتے اور انہیں پالتو جانور کے طور پر رکھا کرتے تھے. پاپوا نیو گینی میں لوگ اس پرندے کی ہڈیوں کو مزہبی رسومات میں بھی استعمال کرتے ہیں. مزید تحقیق سے اس بات کا بھی پتا چلا ہے کہ انسانوں نے ان پرندوں کو مرغیوں کو پالنے سے پہلے پالتو رکھا ہوا تھا.
کوئی تبصرے نہیں:
ایک تبصرہ شائع کریں