تازہ ترین

پیر، 17 اکتوبر، 2022

نوکریاں جو ختم ہونے والی ہیں

 جب سے کمپیوٹر ایجاد ہوا ہے اس نے ہماری زندگیوں کو بدل کر ہی رکھ دیا ہےجس کام کو کرنے میں گھنٹے لگتے تھے اب وہی کام منٹوں اور سیکنڈوں میں ممکن ہے۔ کمپیوٹر اب اس قدر طاقتور ہوچکے ہیں کہ اب یہ انسانی دماغ کی طرح سوچنے اور سمجھنے کی صلاحیت بھی رکھتے ہیں۔ کمپیوٹر کے اس شعبے کو مصنوعی ذہانت کا نام دیا جاتا ہے۔ اس کی سب سے بڑی مثال گوگل ہےجس کا ہم لوگ روزانہ کی بنیاد پر استعمال کرتے ہیں جب بھی ہمیں کسی معلومات،وڈیوز یا  تصاویر کی تلاش ہوتی ہے۔گوگل مصنوعی ذہانت کا استعمال کرتے ہوئے ہی کڑوڑوں ویب سائٹس کے ڈیٹا کو پراسس کرنے کے بعد ہمیں بہترین اور درست معلومات فراہم کرتا ہے۔
مصنوعی ذہانت موجودہ دور کا ایک پسندیدہ مضمون بنتا جا رہا ہے اور نہ صرف اس نے روزمرہ کے کاموں میں انسانی مداخلت کو انتہائی کم کردیا ہے بلکہ کہا یہ جاتا ہے کہ مستقبل میں بہت سے شعبے ایسے ہوں گے جس میں مصنوعی ذہانت والے کمپیوٹر انسان کا متبادل ہوں گے۔
ایسے کونسے شعبے ہیں جو کہ مصنوعی ذہانت کی وجہ سے خطرے کا شکار ہیں۔
  • ٹیکسی ڈرائیور
  • ڈاکٹر
  • سپاہی(آرمی)
  • ریٹیل سروسز 
  • کسٹمر سروس
  • ڈیٹا انٹری
  • ریسپشنسٹ
  • پروف ریڈرنگ
  • کورئیرسروسز
  • مارکیٹ ریسرچر
  • ٹیلی مارکیٹر
  • سیلز مین

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں