تازہ ترین

جمعرات، 27 اکتوبر، 2022

اس مینڈک سے دور ہی رہنا

 

اس مینڈک کا سائز صرف 2.5 سے 3.5 انچ ہے ۔ مادہ کا سائز نر کے مقابلے میں ذیادہ ہوتا ہے اور یہ رنگ میں بھی ان سے ذیادہ چمکدار ہوتی ہیں۔ بلیو پوائزن فراگ جنوبی امریکہ اور شمالی برازیل کے جنگلوں میں ہی پایا جاتا ہے۔ ان کی جلد پر بنے ہوئے خوبصورت پیٹرن کسی انسان کے فنگر پرینٹس سے مشابہ رکھتے ہیں اور یہ بھی انسانی فنگرپرینٹس کی ہی طرح دوسروں سے مختلف ہوتے ہیں۔
جنگلوں میں ان کی عمر 4 سے 6 سال تک ہی ہوتی ہے جبکہ اگر ان کو پالتو کے طور پر رکھا جائے تو یہ 12 سال تک بھی زندہ رہ سکتے ہیں۔
یہ مینڈک اس قدر زہریلے ہیں کے پرانے زمانے میں جب لوگ جنگلوں میں رہتے تھے تو ان کے زہر کو تیروں پر لگا کر بندروں اور دیگر چھوٹے جانوروں کا شکار کیا کرتے تھے۔ اس مینڈک میں 200 مائکروگرام زہر موجود ہوتا ہے جو کہ 200 لوگوں کی آسانی سے جان لے سکتا ہے جبکہ ایک انسان کو مارنے کے لئے اس کے زہر کی صرف 2 مائیکروگرام ہی مقدار کافی ہے۔
اس کے زہر سے انسان کا دل اور اعصابی نظام کام کرنا چھوڑ دیتا ہے اور صرف چند منٹوں میں ہی انسان موت کے منہ میں چلا جاتا ہے۔
اس مینڈک کی کچھ اتنی خطرناک اقسام بھی ہیں جنہیں انسان صرف چھو ہی لے تو اس کی موت واقع ہو جاتی ہے، جیسے کے گولڈن ڈارٹ فراگ۔۔۔




کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں