تازہ ترین

پیر، 7 نومبر، 2022

کیا انٹارکٹیکا میں رہائش ممکن ہے؟

living at antarctica
 
انٹارکٹیکا ایک دور دراز موجود ایسا ٹھنڈا علاقہ ہے جو کہ ناقابل رہائش  پزیر ہے۔ یہاں سردیوں میں اوسط درجہ حرارت منفی 49 ڈگری سینٹی گریڈ  ہوتا ہے اور  300 کلومیٹر فی گھنٹہ سے ہوائیں چلتی ہیں۔یہی وجہ ہے کہ یہاں پر کوئی بھی آبادی نہیں ہے اور صرف مٹھی بھر لوگ ہی اس جگہ پر ریسرچ مشن سر انجام دینے کے لئے آتے ہیں۔
لیکن  کیا جدید سائینس اور تکنیکی آلات ہونے کے باوجود  انٹارکٹیکا میں رہنا ممکن ہو سکتا ہے ؟

ابھی تک مختلف ریسرچز میں انٹارکٹیکا میں مختلف اقسام کے پودے اور جاندار  کا زندہ رہ پانا ممکن دیکھا گیا ہے لیکن انسانوں کے  لئے یہ دور دور تک ممکن نظر نہیں آرہا۔ایک اور بڑی وجہ یہ ہے کہ یہ ایک انتہائی دور دراز علاقہ ہے  جہاں رسائی کافی مشکل ہے ۔ یہاں سائنسدانوں کو فاسلز کے بے شمار ایسے نمونے دریافت ہوئے ہیں جن سے یہ معلوم ہوتا ہے کہ  اس برفانی علاقے میں بھی کبھی ہریالی ہوا کرتی تھی اور ہرا بھرا جنگل جس میں بہت سی اقسام کے جانور بھی رہتے تھے۔

سائنسدانوں کا خیال ہے کہ آج سے 10 کروڑ سال پہلے انٹارکٹیکا میں ہریالی ہوا کرتی تھی اور یہاں کا موسم  اتنا ٹھنڈا بلکل بھی نہیں تھا۔ پچھلے ہزاروں سالوں میں زمین نے اپنے ماحول کو اتنا بدلہ ہے کہ جہاں پہلے برف ہوا کرتی تھی اب وہاں انتہائی گرم ماحول ہے جبکہ ایسے علاقے جو پہلے ہرے بھرے جنگل تھے آج لاکھوں ٹن وزنی گلیشئیرز میں بدل چکے ہیں۔ ماہرین کے خیال میں زمین اس ارتقائی مرحلے سے گزرتی رہے گی اور مزید دلچسپ تبدلیاں ابھی رونما ہونا باقی ہیں۔

ممکن ہے کچھ صدیوں بعد انٹارکٹیکا پھر سے ایک ہرے بھرے علاقے میں بدل جائے۔۔۔

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں